پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے پارلیمانی بورڈ نے 45 موزوں ترین امیدواروں کے ناموں کی فہرست تیار کر لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے قائم کردہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے لئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فریال تالپورکے زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر، جنرل سیکریٹری آزاد کشمیر فیصل راٹھور، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سمیت بورڈ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید حسین بخاری نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت مکمل کر کے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نامزد امیدواروں سے انٹرویو کرکے امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز فریال تالپور نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے جیالے بھرپور قوت کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے ۔ یقین ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات جیت کر جیالا وزیراعظم لائے گی اور آزاد جموو کشمیر کا صدر بھی جیالا ہی ہوگا۔ مسز فریال تالپور نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کبھی بھی آمروں کے سامنے نہیں جھکے پیپلزپارٹی کی قیادت بہادر ہے اورجیالے بھی بہادر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے منشور پر انتخابات لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مودی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ کشمیری عوام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام جلد بھارتی کی غلامی اور قید سے آزاد ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر