ملک میں تعلیمی ترقی کیلئے مل کر کام کرنیکی ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان پرائیوٹ یونیورسٹیز ایسوسی ایشن نے سندھ چیپٹر کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ۔اور عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں آل پاکستان پرائیوٹ یونیورسٹیز ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اورنگزیب نے شرکت کی اور عہدیدارن سے حلف بھی لیا ۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے ملک میں تعلیمی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سندھ چیپٹر کے صدر وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی اور نائب صدر ڈاکٹر زبیر شیخ نے نجی جامعات میں زیادہ فیس لینے کے الزامات کو مستر د کیا اور کہا کہ 45 فیصد سے زائد انرولمنٹ نجی جامعات میں ہوتی ہے اور ریسرچ کے کام پر بھی زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔حلف برداری کی تقریب میں جامعات کے وائس چانسلرز کی آن لائن شرکت بھی ہوئی۔ سندھ چیپٹر کی جوائنٹ سیکرٹری سیما مغل اور وجہیہ الدین کو خازنچی مقرر کیا گیا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر