جی ڈی پی میں 33ارب ڈالر کا اضافہ تاریخی ہے، شہباز گل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ جی ڈی پی میں 33ارب ڈالر کا اضافہ تاریخی ہے، ہفتہ کو بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پرچی چیئرمین کا معیشت پر بھاشن شرمناک ہے، کورونا کے باوجود معیشت کی سمت درست ہے، پیپلز پارٹی چیئرمین کے ہاتھ میں غلط اعدادوشمار کی پرچی پکڑا دی گئی ہے جس میں جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 3.94فیصد لگایا گیا ہے جبکہ جی ڈی پی 263ارب ڈالر سے 296ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے،شہباز گل نے کہا کہ جی ڈی پی میں 33ارب ڈالر کا اضافہ تاریخی ہے اور فی کس آمدنی میں بھی 13.4فیصد کا اضافہ ہوا ہے، آج کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے جو 20ارب ڈالرز پر ہمیں دیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ برآمدات 25.5ارب ڈالرز کے تاریخی بلند ترین سطح پر ہونے کی پیشگوئی ہے جبکہ ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانیوں کا وزیر اعظم پر اعتماد ہے،معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کے باوجود وزیر اعظم کے مثبت فیصلوں کی بدولت معیشت کو استحکام ملا ہے جبکہ بھاشن بازی کے بجائے چیئرمین اصل اعدادوشمار پر نظر ڈالیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر