ذکا اشرف نے یو اے ای میں پی ایس ایل میچز کی مخالفت کر دی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے یو اے ای میں پی ایس ایل میچز کی مخالفت کر دی، ان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہونا چاہیے تھا۔کراچی میں کورونا کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل6کو 14میچز کے بعد روک دیا گیا تھا، اس کے بعد یکم سے 20 جون تک شہرقائد میں ہی ایونٹ کو مکمل کرنے کا فیصلہ ہوا، مگر پھر فرنچائزز کی درخواست پر ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی کوششیں شروع ہوئیں جو کامیاب ہو گئیں۔نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ذکا اشرف نے اسے غلط فیصلہ قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی لیگ کو پاکستان میں ہی مکمل ہونا چاہیے تھا، یو اے ای میں میچز کرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی کے سفر کو نقصان پہنچے گا، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا اور میدان بھی آباد ہو گئے، اب غیرملکی ٹیمیں یہاں بے خوف و خطر آتی ہیں مگر شاید مستقبل میں وہ دوبارہ سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کریں۔ذکا اشرف نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال اتنی خطرناک نہیں اور حالات قابو میں نظر آتے ہیں،مجھے یہاں میچز کے انعقاد میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی،شاید 2 بار بائیو ببل میں مسائل کے سبب ایونٹ رکنے سے بورڈ حکام خود پاکستان میں میچز نہیں چاہتے تھے۔انھوں نے کہا کہ آئندہ نہ صرف کراچی بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ سب کو اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر