ہنگامی حالات میں بھی ٹوکیو گیمز منعقد ہوں گی، عالمی اولمپکس کمیٹی کا اعلان

ٹوکیو(نیشنل ٹائمز)بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے نائب صدر نے کہا ہے کہ شہر میں کورونا کے باعث ہنگامی حالات ہونے کی صورت میں بھی ٹوکیو اولمپکس ضرور منعقد ہوں گے۔ عالمی اولمپکس کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس نے کہا کہ ایتھلیٹس اور جاپانی شہریوں کی سکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات بدترین ممکنہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔اولمپک گیمز نو ہفتے کے بعد شروع ہونے جا رہے ہیں۔ اولمپکس کمیٹی کی کوشش ہے کہ گیمز کے آغاز سے پہلے جاپان کے شہریوں کے کورونا کے پھیلا کے حوالے سے خدشات دور کیے جائیں۔روئڑز کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق تقریبا 70 فیصد جواب دہندگان نے اولمپکس منسوخ یا ملتوی کرنے کا کہا ہے۔اولپمکس کی افتتاحی تقریب میں فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ فرانس نے اولمپکس 2024کی میزبانی کا اعلان کیا تھا۔نائب صدر جان کوٹس نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 23 جولائی سے پہلے میزبان شہر کے 80 فیصد سے زیادہ رہائشیوں کو ویکسین لگا دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس کے دوران کورونا کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اضافی طبی عملہ موجود ہوگا۔جاپان کی 4.1 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی گئی ہے جبکہ آدھے طبی عملے کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو سکا ہے۔ جاپان میں شہریوں کو ویکسین لگانے کی رفتار دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔جی سیون ممالک میں سے چند نے کورونا وائرس پر قابو پاتے ہوئے شہروں میں لاک ڈان نافذ کرنا بھی ختم کر دیا ہے جبکہ جاپان کے بیشتر حصوں میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔اولمپکس کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس نے امید کا اظہار کیا کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین لگنے سے اولمپکس گیمز کی مخالفت میں کمی آئے گی۔گیمز کے دوران انفیکشن کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لیے اولمپکس کے شرکا کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے کم کرکے 78 ہزار کر دی گئی ہے۔اولمپکس کمیٹی کی منتظم سیکو ہاشیموتو کے مطابق گیمز کے دوران 230 ڈاکٹر اور 300 نرسز روزانہ موجود ہوں گی، جبکہ 50 سے 60 ہزار کورونا وائرس ٹیسٹ روزانہ کیے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ گیمز کے دوران طبی عملے کی خدمات حاصل کرتے ہوئے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ مقامی میڈیکل سروسز متاثر نہ ہوں۔جاپان میں ہونے والے ٹریننگ کیمپس میں سے پچاس عالمی وبا کے خدشات کے باعث منسوخ ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر