اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں جاری مصروفیات کے دوران، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ممتاز ریپبلکن سینیٹر، لنڈسے گراہم (Lindsey Graham ) کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دوران گفتگو پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ ء خیال ہوا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک – امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے سینیٹر لنڈسے گراہم کے فعال کردار کی تعریف کی۔ پاکستان، امریکہ کے درمیان دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ بالخصوص زراعت و زرعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ وزیرخارجہ پاکستان، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے ذمہ دارانہ انخلاء، سیز فائر سے متعلقہ اقدامات اور افعان مسئلے کے جامع سیاسی حل کیلئے کی جانیوالی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشیوزیر خارجہ نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن کا قیام ، تمام افغان دھڑوں اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سینیٹر لنڈسے گراہم نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے، علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک امریکہ اقتصادی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے سینٹر لنڈسے گراہم کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی ‘جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی سینیٹرلنڈسے گراہم کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ



