ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کرسکتا، مقابلہ کرنا جانتا ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں بزدل نہیں، مقابلہ کرنا جانتا ہوں، مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبراؤں گا نہیں، ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کرسکتا۔وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتدار کی خاطر خاموش ہو کر نہیں بیٹھوں گا، پہلے ہی پتہ تھا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلے گا، عہدے کیلئے اپنا مقصد نہیں بدل سکتا، نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، عوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر اظہار کریں، اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرتا رہوں گا، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شفافیت کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر