اب ہم بتائیں گے عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب ہم بتائیں گے عدم اعتماد کب ہوگا اور کہاں ہوگا، اب کٹھ پتلی تماشا اور ڈرامہ بازی نہیں چلے گی، خان کو رویہ درست کرنا پڑے گا۔اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنے لائے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا ہے آپ اپنے ارکان، ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ اپنی ہار کو چھپانے کی کوشش ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر پاکستانی کو نالائق، ناجائز حکومت نے 3 سالوں میں تکلیف پہنچائی، ہر پاکستانی نے پی ڈی ایم کی جیت کا جشن منایا، کٹھ پتلی حکومت کی شکست کا جشن منایا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ کل رات پوری حکومت پریس کانفرنس کرنے آئی، ہم نے عمران خان کا چیلنج قبول کرلیا تھا، عمران خان نے کہا تھا کہ ہم یہ نشست جیت گئے تو اسمبلی توڑ دیں گے، عمران ڈر پوک ہے، الیکشن سے ڈرتا ہے، پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنے لائے ہیں، آپ کو آپ کے لوگوں نے ریجیکٹ کردیا ہے، عمران کہہ رہا تھا آج اعتماد کا ووٹ لے گا، اب پتہ نہیں کب لے گا۔ کہ ہم آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے، آپ نے تین سال سے عوام کا جینا حرام کردیا تھا ،آپ نے ہر پاکستانی کا خون چوسا ہے، ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی مقابلہ کریں گے، ہم آپ کو چھوڑیں گے نہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ساری جماعتوں سے ملنے کا بات کرنے کا کل مجھے موقع ملا، سنا ہے کہ حکومت نے بھی اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ہم مل کر لڑیں گے اور مل کر ان کو ٹف ٹائم دیں گے، میں نے بار بار واضح کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے متفقہ ہوں گے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا یہ میں شیئر نہیں کرسکتا، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو ووٹ دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دیے، ہم عوام کی آواز پارلیمان کے اندر پہنچائیں گے اور انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔



  تازہ ترین   
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر