اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بیگم نسیم ولی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں ۔ پاکستان میں جمہوریت کیلئے مرحومہ کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت



