اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔میں نے او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق، پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ۔ اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔فلسطین میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔رمضان المبارک میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ وزیر خارجہ نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے فلسطینیوں، خواتین اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے ۔ کل میڈیا ہاوسز کو نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا کی موجودگی میں آواز کو دبانا ممکن نہیں ۔اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہر فورم آوازاٹھائیں گے۔وزیر خارجہ نے زور دیا کہ عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔کل فلسطین کے وزیرخارجہ سےصورتحال پربات ہوئی۔ چین کے وزیر خارجہ سے بھی اس حوالے سے تبادلہ ء خیال ہوا۔فلسطین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم فلسطینی قوم کےساتھ کھڑےہیں۔مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔
ای آئی سی اجلاس میں ورچوئل خطاب کے بعد وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی میڈیا سے گفتگو



