گوگل تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کرنے جارہا ہے

نیویارک(نیوز ڈیسک ): گوگل دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے جبکہ کروم سب سے زیادہ استعمال ہونے والا براؤزر ہے ، حیران کن طور یہ دونوں کمپنی کی سب سے بڑی آمدن کا ذریعہ ہیں ۔ لیکن اب گوگل حیران کن قدم اٹھانے جارہاہے ۔ گوگل انتظامیہ کسی فرد کی ویب براؤزنگ ہسٹری کی بنیاد پر اشہتارات کے فروخت کو روکنے کے لیے اقدام اٹھانے جارہاہے ۔ کمپنی انتظامیہ کے ذرائع کا کہناہے کہ مستقبل قریب میں اپنی تمام تر مصنوعات کی فروخت کے لیے صارفین کا ڈیٹا ٹریک کرنے والے ٹولز کے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ یہ اقدام ویب سائٹس اور اشہتاری کمپنیوں کے ڈیٹاٹریکنگ کا اہم ترین ذریعہ ہے ۔ اگر گوگل نے اس پر عمل کرلیا تو مستقبل میں اشتہارات کے حوالے سے بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔ گوگل کے ایڈ پرائیویسی اور ٹرسٹ ٹیم کے پراڈکٹ مینمنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ ٹیمکن نے بتایا کہ متعلقہ اشتہارات کےفوائد کے لیے ویب بھر میں لوگوں کو ٹریکنگ کو قبول نہیں کرناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری کمپنیوں کو انفرادی طور پر لوگوں کو ویب پر ٹریک نہیں کرنا چاہییئے ۔ حیران کن طور پر گوگل کی جانب سے ایسا کیا جارہاہے جس کی تمام تر کاروباری سلطنت ہی براوزنگ ڈیٹا پر مبنی ہے ۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر