اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنی لیگل ٹیم کو عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر حکومت ، سیکرٹری داخلہ اورڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی منظوری دیدی۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے سینیٹر اور قانونی ماہر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سے مشاورت مکمل کرلی ہےذرائع ۔ شہباز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست ممکنہ طور پر کل17مئی کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کو علاج کی غرض سے8ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر شہباز شریف نےحکومت ، سیکرٹری داخلہ اورڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی منظوری دیدی



