حکومتی دعوؤں کے برعکس متعدد صنعتیں بینکوں سے لیے گئے قرض کی ادائیگی میں ناکام ہوگئیں

کراچی(نیشنل ٹائمز)صنعتی شعبے کی بحالی کے حکومتی دعوؤں کے برعکس متعدد صنعتیں بینکوں سے لیے گئے قرض کی ادائیگی میں ناکام ہوگئیں.اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری تا مارچ کی سہ ماہی کے دوران بینکوں کے نان پرفارمنگ لون (NPLs ) 5.5فیصد بڑھ کر 850.30 ارب روپے ہوگئے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق جولائی تا مارچ کے عرصے میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت بڑے پیمانے کی پیداوار ( لارج اسکیل مینوفیکچرنگ) میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ریسرچ ہیڈ سمیع اﷲ طارق نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی صورتحال میں معاشی سرگرمیاں سست پڑنے کی وجہ سے نان پرفارمنگ قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جو نئی کمپنیاں بینکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں ناکام رہیں انھوں نے مرکزی بینک کی اسکیم کے تحت اپنے قرضے ری شیڈول کرانے سے گریز کیا ہوگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2020 میں اسکیم کے اجرا کے بعد سے 16اپریل 2021ء تک کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے مجموعی طور پر 910.6 ارب روپے کے قرضے موخر اور ری شیڈول کرائے۔سمیع اﷲ طارق کا کہنا تھا کہ اگر بینچ مارک انٹرسٹ ریٹ نچلی سطح پر رہتا ہے اور ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے تو بینک نان پرفارمنگ قرضوں کی ریکوری میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر