اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں 8 سے 16 مئی تک شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے نافذ حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وباء کا کنٹرول روکنے کے لیے ایس او پیز کے اطلاق کے لیے قومی سطح پر کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔این سی او سی کی ایس او پیز کے اطلاق کے لیے قوم سے اکٹھے اور مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی گئی ۔اجلاس میں عید الفطر کے حوالے سے ایس او پیز کی بھی منظوری دی گئی۔نوٹیفیکیشن میںہدایت کی گئی کہ منتظمین کی جانب سے عیدالفطر کی نماز کا بندوبست کھلی جگہوں پر کیا جائے۔مسجد میں نماز کی ادائیگی کی صورت میں کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں۔ایک ہی مقام پر 2 یا 3 بار نماز عید کی ادائیگی سے سماجی فاصلوں کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔این سی او سی کی خطیب سے نماز عید کا خطبہ مختصر رکھنے کی درخواست کی ہے۔بیمار، بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچوں کی نماز عید کی مسجد میں ادائیگی کی حوصلہ شکنی کی جائے۔دوران نماز ماسک کا استعمال اور 6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے۔مساجد میں سینٹائزرز اور تھرمل سکینر کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔این سی او سی نے شہریوں کو اپنے ساتھ اپنے جائے نماز لانے کی درخواست بھی کی۔نماز عید کے بعد شہری ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے پرہیز کریں۔شہری نماز سے پہلے اور بعد میں رش کی صورتحال سے گریز کریں۔مساجد کے باہر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بینرز لگانے کی بھی ہدایات کی گئی۔مساجد کے بعد پارکنگ کے بہتر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔
این سی او سی کا اہم اجلاس، نمازِ عید کے حوالے سے کورونا ایس او پیز جاری



