کابل(نیشنل ٹائمز)جنرل باجوہ کی صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات (آئی ایس پی آر)پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس پیٹرک کارٹرکے ہمراہ کابل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے تفصیلی ملاقات میں افغان امن عمل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ کی صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔’اس موقعے پر دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور بارڈر مینیجمنٹ کے معاملات بھی زیر غور آئے۔‘بیان کے مطابق جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان کا مطلب پاکستان اور پورے خطے میں امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔افغان صدر نے بامقصد بات چیت اور افغان مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر پاکستانی فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔ ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی ملاقات میں موجود تھے۔






