عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 78 افراد کا انتقال کر گئے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد انتقال کر گئے ، جبکہ ایک دن میں 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار993 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہو چکی ہے ، ملک بھرمیں اس وقت فعال کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار375 ہے جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، جب کہ پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 62 ہزار 105 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کووروناء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 9 ہزار 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 742 بتائی گئی ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا اب تک 3 ہزار615 افراد کی جانیں لے چکا ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 715 افراد کورونا میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار گئے ، جب کہ گلگت بلتستان میں 107 افراد کی جان کورونا لے گیا ، اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں 248 اور آزاد کشمیر میں اب تک 508 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 200 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 484 افراچد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 19 ہزار 365 افراد کورونا میں مبتلائ￿ ہوئے ، جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعددا 2 لاکھ 92 ہزار644 بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں اب تک 23 ہزار447 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں 17 ہزار945 کورونا مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ، اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 388 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر