ایس اوپیز پرعمل کے باوجوداساتذہ کوترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکا میں اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی صدرجوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں اساتذہ کوترجیحی بنیاد پرویکسین لگائی جائے گی تاکہ ہمارے طالب علم جلد از جلد تعلیمی اداروں میں واپس جاسکیں۔ امریکی صدرکے فیصلے کے مطابق امریکا کی تمام ریاستوں میں ہر استاد کو کم از کم کورونا وائرس ویکسین کی ایک خوراک مارچ کے آخر تک دی جائے گی۔امریکا میں اساتذہ کی یونینزاسکول کھولنے کے خلاف ہیں۔ یونینزکا موقف ہے کہ اسکولوں کو واپس اس وقت کھولنے میں ابھی بھی خطرات ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وبا ابھی بھی موجود ہے۔دوسری جانب امریکی صدرنے کہا کہ امریکا میں ہرشخص کے لیے مئی کے آخرتک کافی ویکسین دستیاب ہوں گی تاہم انہوں نے امریکیوں سے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقراررکھنے سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا کہا ہے



  تازہ ترین   
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر