پائیدارترقی کیلئے توجہ ایس ایم ایز پرمرکوز،چھوٹے قرضوں سے مقامی روزگارکے مواقع بڑھیں گے، وزیرخزانہ شوکت ترین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت پائیدارترقی کیلئے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار کے شعبے (ایس ایم ایز) پرتوجہ مرکوزکررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں وفاقی وزیرصنعت وپیداوارمخدوم خسروبختیار کے ساتھ ایس ایم ایز کیلئے قرضے کی نئی سکیم کی خصوصیات پرمیٹنگ کے دوران کہی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹروقارمسعود بھی اس موقع پرموجودتھے جبکہ گورنرسٹیٹ بینک رضاباقرویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔گورنرسٹیٹ بینک نے وزیرخزانہ کوچھوٹے کاروبار کوکمرشل بینکوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ تین سال کی مدت میں آسان فنڈز(قرضے) دینے کی تجویزپربریفنگ دی۔بینک چھوٹے کاروبارتک اختراعی مصنوعات کے زریعےرسائی حاصل کرے گا جبکہ حکومت بینکوں کورسک شئیرنگ کی سہولت دے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایک لاکھ سے سے زیادہ چھوٹے کاروبار کمرشل بینکوں سے ایس ایم ای قرضہ کی سہولت حاصل کررہے ہیں،نئی سکیم سے آئندہ تین سالوں میں چھوٹے کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی کی شرح میں 30 فیصداضافہ ہوگا۔وزیرخزانہ نے سکیم کی تعریف کی اوراس سکیم کوشروع کرنے کیلئے ابتدائی فنڈز (سیڈمنی) فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے قرضوں کی فراہمی سے مقامی سطح پرروزگارکے مواقع بڑھیں گے جس سے مجموعی قومی پیداوار اورپائیداراقتصادی بڑھوتری میں اضافہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر