وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر جمعہ کو سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر جمعہ کو سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ کے دیگر وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی محنت کشوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے، دورے کے دوران دونوں اطراف باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، دورے کے دوران بہت سے دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان دورے کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف، ورلڈ مسلم لیگ کے کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم، ال عیسیٰ اور مکہ اور مدینہ میں حرمین شریفین کے آئمہ کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان جدہ میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ عقیدے، تاریخ، اور باہمی تعاون پر مبنی طویل اور تاریخی تعلقات استوار ہیں، پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین کو بے حد احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور بالخصوص امت مسلمہ کو درپیش معاملات پر قریبی تعاون موجود ہے، سعودی عرب جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کا رکن ہے، اسکے علاوہ سعودی عرب اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ بیس لاکھ سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم اور دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قریبی تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ میں باقاعدہ اعلیٰ سطحی دوطرفہ دورے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔\



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر