میکسیکو میں میٹرو ٹرین کا ٹریک گر گیا، کم از کم 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

میکسیکو سٹی(نیشنل ٹائمز) شمالی امریکا کے اہم ملک میکسیکو میں میٹرو ٹرین کا ٹریک گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریک ٹوٹنے سے ٹرین کی بوگیاں زمین پر گر گئیں۔ اس حادثے میں کئی مسافر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ کئی بری طرح پھنس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی خبر میں عینی شاہدین کا حوالیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جس مقام پر ٹرین کے ڈبے گرے اس کے نیچے گاڑیاں بھی کھڑہ ہوئی تھیں، جو ملبے کے نیچے دب گئیں۔ میکسیکو سٹی کے میئر کلوڈیا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم انسانی جانوں کو بچانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں زخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس ہولناک حادثے کی ویڈیوز کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب میٹرو ریل شہر کے جنوبی علاقے اولیواس سے ٹیزنوکو جا رہی تھی۔ یہ حادثہ شہر کی میٹرو لائن نمبر 12 پر پیش آیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹیڈ پریس کے مطابق اس میٹرو لائن کی تعمیر کے دوران کئی بار اس میں بے ضابطگیوں کی شکایتیں ملی تھیں۔ شہر میں جو بارہ نئی میٹرو لائنیں تعمیر کی گئی ہیں ان کا آغاز اسی برس ہوا ہے اور تعمیر ہونے والی یہ سب سے آخری لائن تھی۔ ملک کے وزیر خارجہ مارسیلو ابرارڈ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، آج جو حادثہ میٹرو لائن پر پیش آیا وہ ایک خوفناک المیہ ہے۔ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ میں یک جہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے اس واقعے کی تفتیش کرنے اور ذمہ داری کے تعین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر