بِل گیٹس اور میلِنڈا نے شادی کے 27سال بعد طلاق کا اعلان کردیا

سان فرانسیسکو(شِنہوا)بِل اور میلِنڈا نے  ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ان میں شادی کے27سال بعد طلاق ہو رہی ہے۔جوڑے نے ٹویٹر پر لکھا کہ بہت زیادہ سوچنے اور اپنے تعلق پر بہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ان کی 1980کی دہائی کے آخر میں ملاقات ہوئی تھی جب میلِنڈا مائیکروسافٹ کے ساتھ منسلک ہوئی تھیں، ان کے 3بچے ہیں اور وہ مشترکہ طور پر بِل اینڈ میلِنڈا گیٹس فانڈیشن چلاتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس مشن میں اپنے اعتماد کو جاری رکھیں گے اور فانڈیشن میں ایک ساتھ کام جاری رکھیں گے لیکن ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہم اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں جوڑے کی حیثیت سے مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں، ہم اپنے اہل خانہ کیلئے وقت اور رازداری کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ ہم نئی زندگی شروع کرنے لگے ہیں۔فوربز کے مطابق بِل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر