بھارت میں کورونا وائر س سے مزید 3 ہزار 438 افراد ہلاک، اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 383 ہو گئی

نئی  دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت میں کورونا وائر س سے مزید     3 ہزار 438   افراد ہلاک  جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 383   ہو گئی،ملک میں 3 لاکھ 55 ہزار 828 نئے کیسز،مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔  بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 55 ہزار 828 نئے کیسز اور 3 ہزار 438 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ دو لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 22 ہزار 383 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ہندوستان میں مسلسل تیرہویں دن تین لاکھ سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ہے اور بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارت کے شہر مہارشٹرا، کیرالا۔ کرناٹک، اترپردیش، تامل ناڈو، دہلی، آندرا پردیش اور مغربی بنگال بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے بھارتی ریاست مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے ایک تہائی سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض صرف اسی ریاست سے ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مائع آکسیجن کی شدید قلت کی پیدا ہوگئی ہے۔ کچھ اسپتالوں نےآکسیجن آٹ آف اسٹاک کا بورڈ لگا دیا ہے۔ جیسے جیسے انفیکشن بڑھ رہا ہے آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ امریکا، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور نائجیریا سمیت متعدد ممالک نے بھارتی شہریوں پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر