ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے بد ترین نتائج سامنے آنے لگے ، سندھ حکومت کا لاک ڈاون کا عندیہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ میں ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلہ نہ رکھنے، بھیڑ لگانے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج سامنے آنے لگے۔ سندھ میں بھی کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ، شہریوں کی غیرسنجیدگی کے سبب صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وبا کے مختلف ویرینٹس رپورٹ ہونے پر ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے بھی تشویش ظاہر کر دی۔ شہریوں کی غیر ذمہ داری کے سبب حیدرآباد اور کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ وزیر صحت مثبت کیسز کی شرح میں اضافے پر لاک ڈاون جیسے اقدامات کا عندیہ دے رہی ہیں۔ صورتحال ایسی ہوتی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر تنظیموں نے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں وبا کے نئے ویرینٹس تیزی سے پھیلنے اور کم وقت میں زیادہ آبادی کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر