چین کوویڈ19-کے خلاف بھارت کی مدد اور حمایت کے لئے تیارہے:وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں بھارت کو اپنی بہترین استعداد کے مطابق مدد اور حمایت فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو بھارت میں کوویڈ- 19 وبا کی نئی لہر پر بہت زیادہ تشویش ہے ، اور چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔وانگ نے کہا کہ قریبی ہمسایہ اور شراکت دار کی حیثیت سے ان کا ملک بھارت کو درپیش مشکلات کو پوری طرح سے سمجھتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ ، مقامی حکومتیں ، غیر سرکاری دوست تنظیموں اور کاروباری اداروں نے بھارت کو مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید اور یقین ہے کہ بھارتی حکومت اور عوام کورونا وائرس کے خلاف فتح یاب ہوں گے۔ وبا کے خلاف بھارت کی جنگ کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ، وانگ نے کہا کہ چین بھارت کی ضروریات کے حوالے سے یہ اقدامات کرنے پر تیار ہے: سب سے پہلے ، چین بھارت کو طبی سامان کی فراہمی کے لئے اپنے کاروباری اداروں کی پیداوار میں تیزی لانے کے لئے ان کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔دوسرا، ان کا ملک بھارت کی جانب سے خرید کردہ انسداد وائرس کے مواد کی کسٹم کلیئرنس اور نقل وحمل میں آسانی فراہم کرے گا۔تیسرا ، دونوں ممالک کے صحت اوروبائی امراض کے ماہرین کے لئے ویڈیو لنک کے ذریعے وبا پر قابو پانے کے تجربات اور موثراقدامات کے تبادلہ کے لئے انتظام کرے گا۔جے شنکر نے بھارتی حکومت اور عوام کی جانب سے ،صدر شی کے مودی سے ہمدردی کے پیغام اور چین کیخیر سگالی اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ ساتھ انسداد وبا سامان کی خریداری کے لئے بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کیا



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر