بھارت، ہسپتال میں آتشزدگی سینوول کرونا وائرس کے 18 مریض ہلاک

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ایک چار منزلہ فلاحی ہسپتال کے اندر خوفناک آتشزدگی کے باعث نوول کرونا وائرس کے کم از کم 18 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق آگ ہفتے کے دن کے اوائل میں گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر سے تقریبا 212 کلومیٹر جنوب میں واقع ضلع بھروچ کے ایک ہسپتال کے اندر لگی۔مقامی میڈیا نے ایک پولیس اہلکارکے حوالے سے بتایا کہ آگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے دھویں کے باعث نوول کرونا وائرس وارڈ میں موجود 12 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بقایا 6 افراد کی موت ہسپتال میں ہی ہوئی ہے یا دیگر ہسپتالوں میں منتقل کرتے ہوئے۔حکام کے مطابق ہسپتال میں تقریبا 50 دیگر مریض موجود تھے جنہیں بحفاظت دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔حکام نے بتایا کہ آگ بھڑک اٹھنے کے بعد فائر فائٹرز اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر