لیبیا کے ساحل پر تقریبا 340 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا، یو این ایچ سی آر

طرابلس(شِنہوا)لیبیا کے ساحل سے دور سمندر میں تقریبا 340 غیر قانونی تارکین وطن افراد کو بچا لیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ لیبیا کے ساحلی محافظوں کی جانب سے تقریبا 340 پناہ گزینوں اور تارکین وطن افراد کو آج طرابلس لایا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر اور آئی آر سی(بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی ) نے حراست میں لیے جانے سے قبل بچائے جانیوالے تمام افراد کو فوری طبی اور انسانی امداد فراہم کی ہے۔لیبیا بحیرہ روم کو عبور کرکے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں تارکین وطن کی پسندیدہ گزرگاہ بن چکا ہے۔بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن کے مطابق رواں سال اب تک لیبیا کے ساحل سے خواتین اور بچوں سمیت 6ہزارسے زائد غیرقانونی تارکین وطن کوبچایا جا چکا ہے۔بچائے جانے والے تارکین وطن افراد کو گنجائش سے زیادہ بھرے ہوئے استقبالیہ مراکز میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر ان مراکز کو بند کرنے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر