جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس، نیب کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیراہے، نیب نے پچھلے 3 سالوں میں490ارب روپے بر آمد کر کے قومی خزانے میںجمع کرائے، ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح68.8فیصد ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے، نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیب ہیڈکوارٹرمیں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ،پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشن اور نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈی جیزنے شرکت کی، اس موقع پر نیب کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کااظہار کیاگیا، چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب کی کارکردگی،ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح اوربدعنوان عناصر سے اربوں روپے کی رقوم برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرانا نیب کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے،نیب کراچی نے فضائیہ ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین مو تقریبا13ارب روپے برآمد کرکے واپس کیے نیب راولپنڈی نے جعلی اکائونٹس کیس میں تقریبا22ارب روپے برآمدکیے، نیب لاہور نے ڈبل شاہ سے 9ارب روپے، 56پبلک کمپنیزکیس میں1ارب روپے، ہائوسنگ سوسائٹیزکے اربوں روپے برآمد کرکے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور متاثرین کو واپس کیے، نیب خیبرپختون خواہ نے 7908ملین روپے برآمدکیے، نیب سکھرنے گندم سکینڈل میں 15ارب روپے سے زائد برآمدکرکے متعلقہ ڈیپادٹمنٹ کو واپس کیے، نیب کوئٹہ نے اربوں روپے کی رقوم بدعنوان عناصر سے برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، اسی طرح نیب ملتان نے بھی اربوں روپے برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب کی کارکردگی کو پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن نے موثر انداز سے مانیٹرکیاجس کی وجہ سے نیب نے گذشتہ تین سالوں میں490ارب روپے بلا واسطہ اور بلواسطہ طور پر برآمدکرکے قومی خزانے میںجمع کرائے اور اس کی ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح68.8فیصد ہے، انہوں نے کہاکہ 1269ریفرنسز اس وقت احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت950ارب روپے ہے چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیراہے، نیب کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کی بدولت جہاں نیب کی ساکھ میں اضافہ ہوا وہاں ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے، نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور زیرو ٹالرنس کے تحت بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹنے کے تمام وسائل بروئے کار لا رہاہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر