وزیراعظم نے منافع خور وں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف نوٹس لے لیا،سخت کارروائی کا حکم دے دیا‎

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر غریب دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں، اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی کی

قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو صوبہ پنجاب میں گنے کی فصل، کرشنگ اور چینی کے موجودہ سٹاک کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ چینی کی وافر دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے تمام ڈویژنل کے کمشنر اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گنے کے اصل سے کم وزن تولنے میں ملوث افراد اور منافع خور بیوپاریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے جس میں کل 79 افراد زیر حراست ہیں اور 190 ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت اقدامات لینے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے عناصر غریب دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر