کورونا وائرس سے مزید 151 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کورونا وائرس سے مزید 151 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی،کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.61 فی صد رہی،مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہو گئی، جن میں سے 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض صحت یاب ہو چکے۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 98 ہزار 818، سندھ میں 2 لاکھ 81 ہزار 385، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 16 ہزار 523، بلوچستان میں 22 ہزار 118، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 296، اسلام آباد میں 74 ہزار 640 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 931 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 27 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 13 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 151 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 327، سندھ میں 4 ہزار 629، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 238، اسلام آباد میں 677، بلوچستان میں 233، گلگت بلتستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 470 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر