اسرائیلی فوجیوں کا مسجد الاقصی کے باب العامود پر جمع فلسطینیوں پر حملہ ،متعدد افراد زخمی

غزہ (نیشنل ٹائمز) غاصب اسرائیلی فوجیوں نے ماہ مبارک رمضان میں مسجد الاقصی کے باب العامود پر عبادت کی غرض سے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کے لیے مسجد الاقصی کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی اور انھیں اس کے اطراف میں ہر طرح کے اجتماعات کرنے سے روک دیا جس کے بعد سے بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں اور روزہ دار فلسطینی، اسرائیلی فوجیوں کے ظالمانہ اقدامات اور مسجد الاقصی میں تخریبی کارروائیوں کیخلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر