بھارت، کورونا سے مزید 2 ہزار 764 ہلاکتیں، 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت میں کورونا کی صورتحال بدستور خوفناک ہے، مزید 2 ہزار 764 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو گئے۔ امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ سے امداد پہنچنا شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلسل چھٹے روزبھی تین لاکھ سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ دوہزار سات سو چونسٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، نئی دلی کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے، مریضوں کو آکسیجن نہیں مل رہی۔ کورونا کی خوفناک صورتحال کے باعث صحت کے حکام نے شہریوں کو گھروں میں بھی ماسک پہننے کی ہدایت کر دی ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے وسط تک روزانہ کے کیسز پانچ لاکھ تک پہنچ جائیں گے، عالمی ادارہ صحت نے بھارت کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے آکسیجن سلنڈرز اور اسٹاف بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکا نے ترقی پزیر ممالک کو امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا تھا اس میں سے طبی سامان بھارت بھیجا جا رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مودی سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر