وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استنبول میں افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کیساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استنبول میں افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کیساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل ،امریکہ اور نیٹو کا افغان سر زمین سے انخلاء کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔وزیر خارجہ نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کی خیریت دریافت کی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے بلکہ ہم یکساں مذہبی، تہذیبی اور تاریخی اقدار سے جڑے ہوئے ہیں ۔ ہمارے بہت سے مفادات اور چیلنجز مشترک ہیں ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے “سہ رکنی اجلاس” کے انعقاد پر ترکی کے کردار کو سراہا۔افغانستان میں چار دہائیوں سے جاری کشمکش کے خاتمے اور افعان امن عمل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے، تمام فریقین کو جامع اور سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کا راستہ اپنانا ہو گا۔مجھے توقع ہے کہ جب دوبارہ استنبول کانفرنس بلائی جائیگی تو تمام فریقین اس میں شرکت کریں گے۔پاکستان، افغانستان کے ساتھ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔ وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اے پیس (APAPPS ) میکانزم کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں اور روابط کو فروغ ملے گا۔دونوں وزرائے خارجہ نے قیدیوں کی رہائی، ویزہ ایشوز، کاسا 1000 سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر