ابصار عالم پر حملہ آزادی اظہار رائے کے حق پر قاتلانہ حملہ ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) ابصار عالم پر حملہ آزادی اظہار رائے کے حق پر قاتلانہ حملہ ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ابصار عالم پر حملہ میڈیا کو دبانے اور صحافیوں کو ڈرانے، دھمکانے کی بدترین کوشش ہے ، قومی اسمبلی معمول کی کارروائی معطل کر کے ابصار عالم پر حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال زیر غور لائے۔ایک اورپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔دن دیہاڑے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ امن و امان کے قیام میں حکومتی ناکامی کا کھلا مظہر ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر