جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

لاہور (نیشنل ٹائمز) سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین ، علی ترین اور دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے اور حاضری لگائی ، جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جہانگیر اور علی ترین تفتیش میں شامل ہو رہے ہیں اور مکمل تعاون کر رہے ہیں ،ہم منی لانڈرنگ کے الزامات میں ثبوت دے رہے ہیں ۔جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ امید ہے ہم پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان میں سرخرو ہوں گے ، دونوں مقدمات میں تمام الزامات کا ریکارڈ فراہم کر رہے ہیں ، امید ہے آنے والے دنوں میں ایف آئی اے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائے گا ۔ ایف آئی اے کے تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ تمام الزامات پر تفتیش کر رہے ہیں ، ملزمان کا نامکمل ریکارڈ کمرہ عدالت میں موجود ہے ۔عدالت نے ایف آئی اے کے ریکارڈ کا جائزہ لیکر فائل دوبارہ تفتیشی کے حوالے کر دی۔فاضل جج نے استفسار کیا کہ انکوائری رپورٹ کہاں ہے ، اسے بھی پیش کیا جائے جس پر تفتیشی نے بیان دیا کہ انکوائری رپورٹ خفیہ ہوتی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے آئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی ۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین ، ان کے صاحبزادے علی ترین اور دیگر پر ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر