وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لے لیا، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم رات گئے تک معاملات کی نگرانی کرتے رہے ، وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ دھماکے کی ہر پہلوسے تفتیش کریں ، معاملےکی تہہ تک پہنچیں ۔وزیر اعظم نے دھماکے کی پر زور مذمت بھی کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر وافع سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے تھے ۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی چار سے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے قابو پالیا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔آئی جی بلوچستان محمد طاہر رائے نے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے وقت کوئی غیر ملکی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا ، سی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے۔واضح رہے کہ سرینا ہوٹل کوئٹہ میں موجود فائیو سٹار ہوٹل ہے جہاں اہم شخصیات آتی ہیں ۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر