پی ٹی آئی کے باغی ارکان نے کس کو ووٹ دیا؟حکمران حماعت پر سکتہ طاری ،اچانک خبر نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ضمیر کےمطابق ووٹ دینگے۔تفصیلات کے مطابق سندھ سے ایوان بالا کی گیارہ نشستوں کے لئے اسمبلی ہال میں پولنگ کا عمل جاری ہے، انتخابی عمل کا آغاز ہوتے ہی پیپلز پارٹی کے رکن شبیر بجارانی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔گذشتہ روز ہنگامہ آرائی کا سبب بننے والی پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی میں سے دو اسلم ابڑو اور شہریار شر آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں اسلم ابڑو نے کہا کہ اپنی گاڑی میں آیا ہوں، کوئی بچہ نہیں، تین سال سے مسائل حل نہیں کرسکے، ضمیر کے مطابق پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں گا۔شہریار شر نے بھی اسلم ابڑو کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اپنے موقف پر قائم ہوں عد ازاں سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما شہریار شر نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ووٹ کاسٹ کرنے کے فوری بعد اسمبلی سے واپس چلے گئے، اسمبلی ہال کے باہر میڈیا نمائندگا نے ان سے پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈالنے کا سوال کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ جہاں ان کا ضمیر مانا انہوں نے اسے ووٹ کاسٹ کیا ہےواضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہوا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان اجلاس میں ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوئے اور اسمبلی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اس وقت ہوئی جب پی ٹی آئی کے ناراض تین ارکان کے اسمبلی اجلاس میں آئے، اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے ناراض ارکان کی پٹائی کی، ناراض ارکان کی پٹائی کے دوران پی پی ارکان بیچ بچاؤ کرایا، بیچ بچاؤ کےدوران پی پی اورپی ٹی آئی ارکان گتھم گتھا ہوگئے تھے



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر