کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے میں چارشہری جاں بحق جبکہ9افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے، دھماکا جناح روڈ سرینا چوک کے قریب ہوا، اس دھماکے میںچار شہری جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔دوسری طرف امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کوئٹہ : دھماکے میں چار شہری جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی



