علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور(نیشنل ٹائمز)شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کا83 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ علامہ محمد اقبالؒ نے زندگی کے آخری 13 سال جاوید منزل گڑھی شاہو میں گزارے، جاویدمنزل میں ہی پنجاب مسلم لیگ کی تنظیم نو ہوئی، قائد اعظمؒ اور مادر ملت فاطمہ جناحؒ 1936ء میں علامہ صاحب سے ملنے یہیں تشریف لائے تھے۔سیکرٹری آرکیالوجی احسان بھٹہ نے ایکسپریس کو بتایا جاوید منزل کو 1984ء میں علامہ اقبال میوزیم میں تبدیل کرکے قومی ورثہ قرار دیدیا گیا۔ میوزیم میں علامہ کے ذاتی استعمال میں رہنے والی اشیاء،کپڑے، جائے نماز،ان کے والدین اور بیگمات کی تصاویر تعلیمی اسناد ، خطوط اورکئی نوادرات رکھے گئے ہیں۔علامہ اقبالؒ کی وفات جس کمرے میں ہوئی وہاں لگے گھڑیال کی سوئیاں صبح کے چاربج کرتین منٹ پر رکی ہوئی ہے جبکہ یہاں موجود کلینڈرپر آخری تاریخ 21 اپریل 1938 کی ہے۔ایک شہری امجدجاوید نے بتایا میوزیم میں علامہ کے استعمال کی چیزیں محفوظ ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر