اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے، ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کر رہے تھےکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، ایک گولی ان کی پسلی میں لگی ہے، انہیں زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔جس میں ابصار عالم شدید زخمی ہوگئی۔ گولی ابصار عالم کے پیٹ میں لگی۔ جس کے فوری بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم پمز ہسپتال میں ان کا آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سینئر صحافی ابصارعالم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس حکام کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے اور حملے سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سابق چئیرمین پیمرا اور سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ



