وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کا تین روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ایران روانہ

دوبئی(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا تین روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ایران روانہ ہو گئے ۔ہوائی اڈے پر اماراتی وزارتِ خارجہ کے سنیر حکام، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر افضال محمود اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کہا۔ایران روانگی سے قبل، دورہ ء ایران کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے وزیر خارجہ کا اہم ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا ۔ جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں ایران کے وزیر خارجہ جناب جواد ظریف صاحب کا بے حد مشکور ہوں کہ وہ متعدد بار پاکستان تشریف لائے ۔ہماری انتہائی اہم نشستیں ہوئیں۔ آج میں ایران روانہ ہو رہا ہوں وہاں مجھے ایران قیادت کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا ۔ آپ کے علم میں ہے کہ افغان امن عمل میں بہت سی نئی ڈویلپمنٹس ہوئی ہیں۔افغانستان کا پڑوسی ہونے کے ناطے، افغان امن عمل ہماری طرح ایران کیلئے بھی اہم ہے۔مجھے اس حوالے سے ان کے خیالات جاننے کا موقع بھی ملے گا۔ اس حوالے سےہمارا مقصد مشاورت کے بعدحکمت عملی میں یکسوئی پیدا کرنا ہے۔ میں ایران کی سپریم لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مسئلہ ء کشمیر کے حوالے سے انتہائی واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا اور پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی ۔ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی۔ باڈر مارکیٹوں کے قیام کی جو تجویز پاکستان نے پیش کی تھی ایران نے اسے پسند کیا ہے ۔اس حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال ہو گا ۔ایران صرف پاکستان کا ہمسایہ ملک نہیں بلکہ ایک آزمایا ہوا دوست ہے ۔ ہم نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی معاونت کی ہے ۔ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے دو طرفہ تعلقات کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم بنائیں ۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر