حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کے استعفیٰ کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے نمائندوں اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) میں مذاکرات جاری ہیں۔حکومت کی جانب سے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور دیگر وفد میں شامل ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کے استعفیٰ کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبات کیے گئے ہیں تاہم حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے دونوں مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے سربراہ سعد رضوی اور کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے جاں بحق کارکنوں کی تعداد کا جو دعویٰ کیا گیا ہے حکومتی وفد نے وہ بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر