دبئی میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل کا دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

دوبئی(نیشنل ٹائمز)دبئی میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل امجد احمد علی کا دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود کی افطار ڈنر میں خصوصی شرکت۔ قونصل جنرل احمد امجد علی اور قونصل خانے کے افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے تمام ٹیبلز پر جا کر پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔شرکاء نے وزیر خارجہ کو متحدہ عرب امارات تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے کرونا وبا کے دوران ،قونصل خانے کی جانب سے فراہم کردہ بروقت معاونت کی تعریف کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں ۔دونوں ممالک اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ اور دو طرفہ معاشی تعاون کے حجم میں اضافے کیلئے پر عزم ہیں ۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر