1 ارب 50 کروڑ ڈالر کے نئے قرض کیلیے عالمی بینک کی کڑی شرائط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے قرض کے لیے کڑی شرائط عائد کی ہیں۔عالمی بینک نے پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ مالیت کا نیا قرض فراہم کرنے کے لیے کڑی شرائط پیش کی ہیں جن میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، توانائی اور ٹیکس کے حوالے سے نئی پالیسیوں کو متعارف کرانا شامل ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی ان شرائط نے حکومت کو مشکلات میں ڈال دیا ہے جو پہلے ہی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی نئی قسط کی حصول کی خواہاں ہے۔ حکومت کو بجلی سپورٹ کی مد میں جون کے اختتام سے قبل 1 ارب 50 کروڑ ڈالر درکار ہیں اور اس حوالے سے حال ہی میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں عالمی بینک کے نئے قرض اور اس کی شرائط پر غور کیا گیا۔عالمی بینک نے جو شرائط پیش کی ہیں وہ پہلے ہی آئم ایم ایف پروگرام کا حصہ ہیں جس پر تین ہفتے پہلے ہی آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان جائزہ اجلاس ہوا اور اب حکومت دوبارہ اس حوالے سے بات چیت کا ارادہ رکھتی ہے اور حال ہی میں وزیر خزانہ منتخب ہونے والے شوکت ترین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے قرض کی منظوری کی صورت میں حکومت پاکستان کو جون میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 39 پیسے جبکہ جولائی میں 2 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر