فخر زمان، بابر اعظم اور محمد رضوان طویل عرصہ پرفارم کرنے کیلیے تیار

لاہور(نیشنل ٹائمز)قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتی ہے، کئی مثبت پہلو ہیں، سیکھنے کا موقع ملا، مسائل سامنے بھی آئے جن کا حل تلاش کرنا ہے۔ورچوئل میڈیا کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چند پلیئرز نے بڑی اننگز کھیلیں، فخرزمان اور بابر اعظم نے بڑے اسکور کیے شاٹ سلیکشن بھی بہتر ہوئی، پلیئرز نے صورتحال کے مطابق کھیلنا سیکھا، فخر زمان، بابر اعظم اور محمد رضوان طویل عرصہ پرفارم کرنے کیلیے تیار ہیں، جیدرعلی نے پی ایس ایل میں لوئر آرڈر میں پرفارم کیا تھا اس لیے ان کو نچلے نمبروں پر کھلایا، آخری میچ میں فخر اور بابر کے آؤٹ ہونے پر سنگلز بنانا مشکل ہوگیا، اسی لیے کہتا ہوں کہ کچھ پیچھے نہ چھوڑ کر جائیں، آخری میچ میں مطلوبہ اوسط کم ہونے کے باوجود وکٹیں گریں، ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، نوجوان پلیئرز اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہر نئے پلیئر کو دو سے تین سیریز ملنا چاہیئں، پلیئرز کو خود چیلنج لینا پڑیں گے، ملک کیلیے پرفارم کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر