ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی علی الصبح ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی جس کے باعث ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر سائٹ پرشکایات درج کیں۔مانیٹرنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹوئٹر کے بعض صارفین ٹوئٹ نہیں کرپارہے اور بعض صارفین اپنی ٹائم لائن چیک کرنے سے قاصر ہیں جب کہ کچھ صارفین نے لاگ اِن نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔ٹوئٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹوئٹ کی اپ لوڈنگ، لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹوئٹر میں کچھ مسائل کی تصدیق کی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بعض صارفین کی ٹوئٹس لوڈ نہیں ہورہی ہیں، اس حوالے سے ہونے والی خرابی پر کام جاری ہے اور صارفین جلد اپنی ٹائم لائن پر واپس آسکیں گے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر