انصاف نہ ملا تو ہم آگے کے لائحہ پر مجبور ہوجائیں گے، جہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی کی حکومت کو وارننگ

لاہور(نیشنل ٹائمز) جہانگیر ترین کے حامی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے حکومت کو کہا ہے کہ انصاف نہ ملا تو ہم آگے کے لائحہ پر مجبور ہوجائیں گے۔لاہور میں جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں اور تحریک انصاف کی چھتری تلے وزیراعظم سے انصاف مانگتے ہیں، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں، 40 ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم آگے کے لائحہ عمل پر مجبور ہوجائیں گے۔اس موقع پر اسحاق خاکوانی نے کہا کہ آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے، ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، نہ ہی بلیک میل کررہے ہیں، چند دن دے دیں پھر سب کچھ سامنے لے آئیں گے اور الزامات کا جواب دیں گے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تو ان کے ہمراہ 26 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تھے۔ جن میں راجا ریاض، سمیع گیلانی،مبین عالم،خواجہ شیراز، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، نذیر چوہان، اسلم بھروانہ، خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان،عون چوہدری اور عمران شاہ شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر