ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کے دعویٰ نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچادی ، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) امیدوار یوسف رضا گیلانی جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو نجی ٹی وی سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں اور جس مقصد کے لیے آئے تو وہ پورا کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے ، ایوان میں پہنچنے کے بعد یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کی خوشگوار موڈ میں ملاقات بھی ہوئی پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ نے یوسف رضاگیلانی سے مصافحہ بھی کیا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نااہلی کےبعد پہلی مرتبہ ایوان میں آئے ہیں



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر