نیویارک (نیوز ڈیسک ): روسی صدر کے ناقد ‘الیکسی ناوالنی’ کو مبینہ طور پر زہر دینے کے معاملے پر امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ 14 روسی کمپنیوں اور 7 روسی حکام پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کے کانفرنس ہال سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں یورپی یونین کے ساتھ مشاورت کے بعد عائد کی گئی ہیں ۔ادھر، روس کا کہنا ہے مغرب کی طرف سے پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور خبردار کیا کہ روس کی جانب سے بھی جوابی اقدامات کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسیاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختلف ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن کی پالیسیاں کافی جارحانہ ہیں ، ٹرمپ ایران اور چین کے خلاف سخت اقدامات کے حامی تھے لیکن جوبائیڈن چین اور ایران کے علاوہ ، سعودی عرب اور روس سے بھی سختی کے ساتھ پیش آرہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کے سخت اقدامات کے باعث امریکا کو روس ، چین ، ایران اور سعودی عرب کی جانب سے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا ۔
امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کر دیں



