وزارت خزانہ نے اگلے مالی سال 2021-22 کےلئے بجٹ سٹریٹجی پیپر تیار کرلیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزارت خزانہ نے اگلے مالی سال 2021-22 کےلئے بجٹ سٹریٹجی پیپر تیار کرلیا ۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کےلئے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم 46 ہزار ارب سے بڑھا کر 52 ہزار ارب روپے مقرر کیا جائےگا۔دستاویز کے مطابق سال 2021-22 میں جی ڈی پی گروتھ چاراعشاریہ دو فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹیکس وصولیوں کا ہدف چھ ہزار ارب روپے رکھا جائے گا۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی مہنگائی آٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے حکومتی پالیسیوں کے تسلسل سے 2022-23 میں مہنگائی چھ اعشاریہ آٹھ فیصد اور 2023-24 میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک رہے گی۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کےلے برآمدات کا ہدف 25اعشاریہ سات ارب ڈالر اور درآمدات 51 ارب ڈالر تک رہ سکتی ہیں۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے چھ فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 22-2021 میں قرض جی ڈی پی کے تین اعشاریہ 84فیصد رہنے کا امکان ہے, وزارت خزانہ نے مالی سال 2021-22 کےلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف چھ ہزار روپے مقرر کیا ہے جبکہ اگلے بجٹ میں قرض اور سود کی ادائیگی کےلئے تین ہزار 100 ارب روپے مختص ہوں گے۔وزارت خزانہ نے اگلے مالی سال کے دوران ترقیاتی پروگرام کا حجم 630 ارب روپے رکھا ۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر