میں نے پہلی نوکری 4 سال کی عمر میں کی ، فیصل قریشی

کراچی (نیشنل ٹائمز) اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی نوکری 4 سال کی عمر میں کی تھی۔ایک یوٹیوب چینل کی جانب سے فیصل قریشی سے انٹرویو کیا گیا جس میں ان سے زندگی میں کئے جانے والے ہر پہلے کام سے متعلق دلچسپ سوالات کئے گئے۔فیصل قریشی نے پہلی نوکری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنی زندگی کی پہلی نوکری بچپن میں کی تھی وہ بھی ایک ٹی وی پلے میں، اس وقت میری عمر محض تین سے چار برس تھی۔ وہاں مجھے پہلی بار 70 روپے تنخواہ ملی۔فیصل قریشی نے یہ بھی بتایا کہ 1992 میں اپنی پہلی فلم سزا کے لئے آڈیشن دیا تھا جس میں بطور ہیرو میں بڑی سکرین پر آیا تھا۔انہوں نے تعلیمی میدان میں پہلی ناکامی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ساتویں کلاس میں معاشرتی علوم کے مضمون میں فیل ہوا تھا جس کی وجہ سے مجھے پہلی بار والدہ نے زور دار تھپڑ رسید کیا تھا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر